کراچی (کرائم رپورٹر/ مانیٹرنگ نیوز) ایئر بلیو کے بدقسمت طیارے میں جو گذشتہ روز علی الصبح مارگلہ کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوگیا‘ جاں بحق ہونے والوں کی100 سے زائد لاشیں پمز ہسپتال میں پہنچا دی گئیں‘ تاہم ان میں سے بیشتر لاشوں کی شناخت مشکل ہو رہی ہے۔ ادھر کراچی سے کرائم رپورٹر کے مطابق چند لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے رشتہ دار اکا دکا پروازوں سے اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئے‘ تاہم رات گئے تقریباً107 لواحقین کو خصوصی پرواز کے ذریعے وفاقی دارالحکومت پہنچایا گیا‘ جہاں غم سے نڈھال ان افراد نے روتے دھوتے اپنے پیاروں کی نعشیں تلاش کیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38