سانحہ مارگلہ: کویت میں پاکستانی سفارتخانے پر بھی پرچم سرنگوں رہا

29 جولائی 2010 (18:27)
کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) کویت میں پاکستانی سفارت خانہ کویت کی عمارت پر اسلام آباد میں فضائی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے غم میں حکومت پاکستان کی جانب سے ایک دن کے سوگ کے اعلان پر پاکستانی پرچم کو سرنگوں رکھا گیا۔ کویت میں ہر پاکستانی اس انسانی سانحہ پر غم کی تصویر بنا ہوا ہے۔