مسلم کانفرنس کے امیدوارسردار عتیق احمد بلامقابلہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

29 جولائی 2010 (18:22)
آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کا اجلاس سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہوا جس میں چھیالیس ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے رائے شماری کی گئی جس میں مسلم کانفرنس کے امیدوار سردارعتیق احمد انتالیس ووٹوں سے اسمبلی میں  قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔ سپیکر شاہ غلام قادر سمیت دیگر سات ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ نومنتخب وزیر اعظم سردارعتیق آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی اور صدر آزاد کشمیرراجہ ذوالقرنین ان سے حلف لیں گے ۔ یاد رہے وزارت عظمیٰ کا عہدہ  راجہ فاروق حیدر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ اس سے قبل راجہ فاروق حیدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم کے منصب کے لیے سردار عتیق کانام سامنے آیا تھا اور ان کے علاوہ کسی نے بھی اپنے کاغزات جمع نہیں کرائے تھے ۔