امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ آبادی تک پھیل گئی ۔ درجنوں گھر جل کر خاکستر اور سینکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

29 جولائی 2010 (17:23)
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے موجاو ڈیزرٹ میں پیر کے روز لگنے والی آگ پر تاحال قابونہیں پایا جاسکا۔ آگ نے چودہ سو ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے قریبی علاقوں میں درجنوں مکانات تباہ  اور سینکڑوں افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے  ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ہوا اور خشک آب و ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ادھر کیلی فورنیا کے گورنر آرنلڈ نے ریاست میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے۔