برازیل میں ہونے والی فارمولا ٹرک ریس میں دو ٹرک بری طرح سے ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئے، دونوں ٹرک ڈرائیورز معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

29 جولائی 2010 (14:11)
برازیل کےشہرساؤ پاؤلو میں ہونے والی ریس کے چوتھے چکر میں مقامی ڈرائیور برونو جنکیورا کا ٹرک بریکس کے فیل ہوجانے کے باعث اپنے حریف کے ٹرک سے جا ٹکرایا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایک ٹرک کا کاک پٹ اکھڑ کر دور جاگرا لیکن اس میں موجود ڈرائیور حیرت انگیز طور پر بالکل صحیح سلامت رہا۔