طیارے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر پورے ملک میں آج سوگ منایا جا رہا  ہے جبکہ قومی پرچم سرنگوں ہے ۔

29 جولائی 2010 (13:28)
اس افسوسناک واقعے پر حکومت کی جانب سے ایک روزہ سوگ منانے اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ وفاقی دارلحکومت میں آج فضا سوگوار ہے جبکہ پارلیمنٹ سمیت تمام اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ادھر کراچی میں بھی آج حکومت کی اپیل پر یوم سوگ منایا جارہا ہے،  کراچی میں  اہم عمارتوں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،  سندھ ہائی کورٹ ، سندھ اسمبلی بلڈنگ ، سندھ سیکرٹریٹ اور سوک سینٹر پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور  سوگ کی فضاء طاری ہے۔ جن علاقوں  میں اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ہیں وہاں صورتحال زیادہ افسردہ ہے۔