پاکستان شدت پسندوں کی آماجگاہ اوردنیا میں دہشت گردی کو پھیلانے کا موجب نہ بنے۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون

29 جولائی 2010 (13:22)
بھارتی شہربنگلورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ ، پاکستان کو ایک مضبوط اورمستحکم جمہوری ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔ تاہم اگرپاکستان دنیا میں دہشتگردی کے فروغ کا باعث بنتا ہے تواسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ، طالبان، حقانی نیٹ ورک اورلشکرطیبہ جیسی تنظیموں کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ بھارتی یا برطانوی شہریوں کودہشتگردی کا نشانہ بنایا۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی بحران، دہشتگردی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے بھارت کوبرطانیہ کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔