بھارت کی اپوزیشن جماعت بی جے پی نے ملک میں پیٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ریلی نکالی۔

29 جولائی 2010 (13:14)
ریلی ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں مہنگائی کے خلاف بینرزاورگلے میں سبزیوں اور روٹیوں کے ہارپہن رکھے تھے اوروہ بیل گاڑی پرسوارتھے۔ ایک پلے کارڈ پرحکمران جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اوروزیراعظم منموہن سنگھ کا کارٹون بھی بنارکھا تھا۔ ریلی میں شریک بی جے پی اترپردیش کے صدرایس پی  شاہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مہنگائی کے خلاف ایک درخواست بھی تیار کی ہے جس پر اترپردیش کے دوکروڑ پچاس لاکھ سے زائد افراد کے دستخط ہیں اوراس درخواست کوجماعت کے ہیڈ آفس نئی دہلی بھیجا جائے گا تاکہ اس پر کارروائی کی جا سکے۔