وزیراعظم نے اصلاح شدہ جی ایس ٹی کی وصولی کے طریقہ کارکوحتمی شکل دینے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کردی ۔

29 جولائی 2010 (12:57)
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ کی نگرانی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں چاروں صوبوں سے سیکرٹری خزانہ اور ماہرین شامل ہوں گے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں سےکہا ہے کہ موجودہ اقتصادی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے اختیارکردہ کفایت شعاری سے متعلق اقدامات کواختیار کریں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصلاح شدہ جی ایس ٹی کی مد میں وصولیوں کو دو ہفتے میں یقینی بنایا جائے۔