بہاولپورکے قریب سہیون شریف جانے والےزائرین کی بس الٹنے سے آٹھ افراد جاں بحق اورچالیس زخمی ہوگئے

29 جولائی 2010 (12:48)
بس مروٹ سے زائرین کولے کر سیہون شریف جا رہی تھی جو تیزرفتاری کے باعث راماں ریلوے پھاٹک بہاولپور کے قریب الٹ گئی۔ حادثے میں آٹھ افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے  جبکہ چالیس زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کووکٹوریہ ہسپتال بہاولپورمنتقل کردیا گیا جن میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خادم حسین،محمدافضل ،کرامت،شکیل، علی عباس اور وارث شامل ہیں۔زخمیوں میں تنویر احمد ،خان محمد،غلام محمد، محمد اصغر،خان محمد جوئیہ،محمد عاطف ، ساجد علی،سکینہ بی بی،محمد یونس، عثمان،شبیراحمد ،مختاراحمد اور دیگرشامل ہیں۔