اسلام آباد میں بدنصیب طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سےایک خاتون سمیت تین افراد کی میتیں کراچی پہنچادی گئی ہیں۔

29 جولائی 2010 (12:12)
سانحہ مرگلہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتیں پی آئی اے کی پرواز(پی کے تھری ون نائن) کے  ذریعے کراچی پہنچائی گئیں، جن میں سگے بھائیوں محمد فیصل رشید اور محمد عاطف رشید کی میتیں بھی شامل ہیں،جبکہ ایک میت عائشہ آصف نامی خاتون کی ہے۔ محمد فیصل رشید اور محمد عاطف کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مہران بلڈرزکے مالک تھے، اورڈیفنس کے علاقے خیابان راحت رہائش پذیرتھے۔ دونوں مرحومین کی نمازجنازہ ڈیفنس میں قائم مسجد سلطان میں بعد نمازظہرادا کی جائے گی۔ تینوں میتوں کی کراچی آمد کے موقع پرشہری حکومت کے محکمہ سروسزکے ای ڈی اومسعود عالم کے علاوہ کوئی وزیر یا سرکاری افسرموجود نہ تھا۔ تینوں میتیں کراچی پہنچنے کے بعد ایدھی سینٹر روانہ کردی گئیں۔