مسجد نبوی میں مذہبی اقدار کے منافی گفتگو کرنے والا شخص گرفتار

کل ہفتے کے روز مسجد نبویﷺ کی حفاظت پر مامور خصوصی دستوں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جسے ایک ویڈیو کلپ میں مذہبی اقدار کے منافی گفتگو کرتے اور بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔جنرل سکیورٹی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ "معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شخص نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے۔ اسے مزید تحقیقات کے لیے مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے‘‘۔