تحریک انصاف لیبر ونگ کا مہنگائی‘ بے روزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری شہریار بھٹہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری اور امپورٹیڈ حکومت خلاف مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہاکہ نااہل حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک معیشت شدید بحران کا شکار ہے اس نااہل حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں بری طرح پیس کر رکھ دیا ہے غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اس لئے ملک کو بچانا ہے تو نئے الیکشن کروانا ہے ۔احتجاج میں تحریک انصاف لیبر ونگ سٹی کے جنرل سیکرٹری قاسم خان نیازی، سلیمان شفیق، عمیر افضل، سجاد خان علیزئی، عدنان خان، قاسم جوئیہ، ظفر ہراج، شوکت علوی ودیگر نے شرکت کی اور الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر نعرے بازی کی۔