
8مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی‘خاندانوں کی کفالت کیلئے دوسرے طریقے تلاش کرنے پر مجبور ہیں‘ڈاکٹرز
ایتھوپیا کے جنگ زدہ علاقے ٹگرے کو خوراک کی انتہائی کمی کا سامنا ہے، حالات اتنے خراب ہیں کہ اسپتال کی نرسوں اور ڈاکٹروں کو کھانے کے لیے بھیک مانگنا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں آٹھ مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی، وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے دوسرے طریقے تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔مقامی ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ سات مہینوں کے دوران بڑے اسپتال کی نرسوں اور ڈاکٹروں کو کھانے کے پارسل کے لیے قطار میں کھڑا دیکھنا معمول بن گیا ہے۔ انہیں گزشتہ سال مئی سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کھانے کا تیل، سبزیاں، اناج و دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ اسے خریدنا بھی محال ہے، کچھ نے کھانے کے لیے بھیک مانگنا شروع کر دی ہے۔ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے دوسرے طریقے تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔