
فیصلہ عراق کے موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا،کمپنی
کویت ایئرویز کمپنی نے عراق کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ٹویٹر پر ایک پیغام میں کمپنی نے مزید کہا کہ معطلی کا فیصلہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر کیا گیا اور یہ فیصلہ عراق کے موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا۔ مسلح دھڑوں کی طرف سے کیے جانے والے میزائل حملوں میں خطرناک اضافے کے بعد غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔