ایکسپریس وے پر بھنڈر: پیدل چلنے والوں کیلے پل کا مطالبہ
مکرمی : اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھنڈر کے مقام پر پیدل چلنے والوں کیلیے تعمیر پل کا مطالبہ کرنے کی مہم جاری ہے۔ دوسرے ہفتے میں بھنڈر ، گاگڑی ، سہالہ ، ریور گارڈن ، سواں گارڈن، نیول اینکریج ، جناح گارڈن ، ہمک ، کاک پل، ڈی ایچ اے اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے نمائندہ افراد نے کسان منڈی کے نام سے قائم کیے گئے بازار میں اسٹال نمبر 232/33 پر پل کے لیے مہم پر دستخط کیے۔ مشترکہ یادداشت میں حضرات و خواتین نے وزیر اعظم عمران خان، رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز ، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ بھنڈر پر تیز ررفتار ٹریفک کی وجہ سے ہر وقت جانوں کو خطرات لاحق رہے ہیں، اس سے پہلے کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ ٹریفک کا یہی بہاؤ سواں گارڈن، پاکستان ٹاؤن اور دیگر مقامات پر بھی ہے ان تمام مقامات کے لیے بھی پلوں کی اشد ضرورت ہے (سید مزمل حسین 03015030533 )