وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے اپیل
مکرمی‘1976ء اور 1977ء کے دوران میں مجھے ایک سالہ کنٹریکٹ پر عمان میں ملازمت کا موقع ملا، یہ سارا ریکارڈ متعقلہ ادارے (کمپنی) کے پاس موجود ہے۔ ایگریمنٹ کے باوجود کمپنی کے اہلکار پوری تنخواہ کی بجائے دانستہ کٹوتی کرکے رقم دیتے رہے۔ اب بھی میرے بقایا جات ان کے پاس موجود ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ڈھائی کنال کا مکان پنڈرویاں نور مصطفی سٹریٹ نزد فیڈرل گورنمنٹ پرائمری سکول اسلام آباد میں خریدا ‘ آدھا مکان کرایہ پردے دیا، خیال تھا کہ کرایہ سے گزر اوقات آسان رہیگی ۔کچھ عرصے کرایہ دار نے باقاعدگی سے کرایہ ادا کیا۔ 3ماہ سے کرایہ بھی بند کر دیا ہے جب کرایہ کا تقاضا کیا تو اس نے مجھے زرد کوب کیا اور دھمکی دی ۔اس ظلم کے خلاف میں درخواست ہے کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ پانچ اپریل 2021ء سے مسلسل تھانہ کے چکر لگا رہا ہوں مجھ جیسے بوڑھے کی کوئی سنتا نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور کمشنر اسلام آباد میری راہنمائی کریں
( عاشق حسین‘ کیمپ 5 پنڈورہ جامعہ نور مصطفی مسجد سٹریٹ ضم چوک اسلام آباد)