Waqt News
Friday | May 20, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ شہباز کا سرگودھا جلسے سے خطاب
  • پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟
  • مریم کی تقریر شکست کا اعتراف ہے:فواد چوہدری
  • شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا:مریم نواز
  • آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

پاک فوج اور دشمن کی ناکامی 

Jan 29, 2022 7:57 AM, January 29, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پاک فوج اور دشمن کی ناکامی 

ملک میں حال ہی میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے ظاہر کرتے ہیں کہ ابھی ان سفاک دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا اور یہ دوبارہ فعال ہو کر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھا رہا اس کی کسی طرح کوشش ہے کہ پاکستان کو پھر سے بد امنی کی جانب دھکیل دیا جائے۔لیکن پاک فوج کی بے بہا قربانیوں کا ثمر ہے کہ ملک میں اس وقت امن و امان قائم ہے اور یہ ملک دشمن عناصر دوبارہ سے ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ ان کا واسطہ ایک بہادر افواج اور دنیا کے بہترین جاسوس ادارے سے ہے جس سے وابستہ ایک ایک سپاہی ملک پر مر مٹنے کیلئے تیار ہے اور ملک کی بنیادوں کو نقصان پہنچانے والوں کو واصل جہنم کرنے کیلئے ہمہ وقت چوکس ہیں چنانچہ اس طرح کی وارداتیں کر کے وہ پاکستان کو کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری ایک بلوچ علیحدگی پسند تنظیم نے قبول کی ہے۔اس بم دھماکے کا جائزہ لیں تو ایک بات واضح ہوتی ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو بیرونی مد د مل رہی جس کی وجہ سے وہ یہ کارروائیاں کرنے میں جزوی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔

اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ شہباز کا سرگودھا جلسے سے خطاب

 اس میں کوئی دو رائے ہے ہی نہیں کہ ان علیحدگی پسندوں کو وطن عزیز میں مقیم کچھ غدار اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی مدد حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ یہ کارروائیاں کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ پاکستان کا ہمسائیہ اور بد طینت ملک بھارت ایک جانب دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ سیکولر ازم کا پرچارک ہے اور دوسری جانب وہ پاکستان کیخلاف بھی گھناؤنی سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔ بھارت چاہتا ہے کہ خطے میں اس کی بالا دستی رہے سب ملک اس کے باج گزار بن کر رہیں اوراپنے اسی گھناؤنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے بھارت نے پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے خلاف ریشہ دوانیاں شروع کر رکھی ہیں۔لاہور دھماکہ کیوں ہوا اس کا پس منظر جاننا ہو گا اور ہماری بہادر افواج کو سراہنا ہو گا اس نے بزدل دشمن کو بڑی کارروائی کا موقع نہ دیا تو اس نے معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا شرمناک کام کیا ہے۔ 

پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟

پچھلے کچھ ماہ میں ہماری خفیہ ایجنسیوں نے بلوچستان میں متعدد دہشت گردی کی وارداتیں اپنی جان دے کر ناکام بنائیں ہیں اور نا مساعد حالات میں دشمن کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا جس کے بعد ہی را نے ہائی ویلیو ٹارگٹ کی بجائے لاہور کے انار کلی بازار میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اسی بلوچستان سے ہی بھارت کا بدنام زمانہ دہشت گرد کلبھوشن بھی ہماری خفیہ ایجنسیوں نے گرفتار کیا تھا جو بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب رہا۔کلبھوشن خود اعتراف کر چکا ہے کہ کس طرح وہ بلوچستان میں علیحدگی کا بیچ بونے کی کوشش کررہا تھا جسے ہماری خفیہ ایجنسیوں کی شبانہ روز محنت نے ناکام بنا کر بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔بھارت کی خفیہ ایجنسی عام شہریوں کو شہید کروا رہی ہے تا کہ دنیا میں یہ تاثر دیا جا سکے کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے یا یہاں کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہے لیکن را کی یہ خواہش پوری نہیں ہو پا رہی کیوں کہ اس کی راہ میں آئی ایس آئی اور پاک فوج حائل ہے جو اس کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے۔ پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں دنیا کی بڑی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں آ کر کرکٹ کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔ آسٹریلیا اس سال پاکستا ن کا دورہ کر رہا ہے، انگلینڈ کے ساتھ ہمارا دورہ شیڈول ہو چکا ہے اور انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔ نیو زی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھی ماضی کی شرمناک حرکت کی معافی مانگ لی ہے اور اب اپنی بہترین ٹیم پاکستان بھیجنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس چالیس سال بعد منعقد ہوا ہے۔پی ایس ایل مکمل  طور پر پاکستان میں ہو رہی ہے۔یعنی ہر طرف پاکستان کے امن کے چرچے ہیں اور لوگ پاکستان کی جانب راغب ہو رہے ہیں اس میں ہماری بہادر افواج اور خفیہ ایجنسیوں کا کردار ہے جسے کبھی فراموش کیا ہی نہیں جا سکتا۔ اب بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان میں موجود چند غداروں کو دوبارہ سے ٹاسک دے کر پاکستان کو بد امنی کا گہوارہ بنایا جائے لیکن اس کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے والا کیوں کہ جب تک پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں او رپاک فوج موجود ہے تب تک بھارت کی اس طرح کی تمام کوششیں ان شا ء اللہ ناکامی کے گڑھے میں دفن ہوں گی اور پاکستان ترقی و کامرانی کی شاہراہ پر گامزن ہو کر بھارت کا منہ چڑاتا رہے گا۔اب عسکری اداروں کے ساتھ ساتھ سول حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیس کو چوکنا کریں اور اس کے ساتھ ساتھ سول اداروں کی تربیت کریں تا کہ دشمن کو ملک میں کھل کر کھیلنے کا موقع نہ مل سکے۔ جب ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے تو دشمن کو منہ کی کھانا پڑے گی اور یہی اس کی سب سے بڑی ناکامی ہو گی۔

مریم کی تقریر شکست کا اعتراف ہے:فواد چوہدری

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد پاکستان؟؟؟؟

    May 19, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  مری،غیر قانونی تعمیرات،کلڈنہ روڈلینڈ سلائیڈنگ کی زدمیں آ ...

    May 20, 2022
  • سازشوں کے ذریعے قائم امپورٹڈ حکومت گرداب میں پھنس چکی : غلام ...

    May 20, 2022
  •  چھچھ محافظ کمیٹی کا اجلاس ، حاشر علی قتل کیس پر انتہائی دکھ ...

    May 20, 2022
  • ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ، ...

    May 20, 2022
  • مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر حکومت چھوڑ دیں : مریم نواز ، ...

    May 20, 2022
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے!!!!!

    May 20, 2022
  • اب تو…لے کے رہیں گے آزادی 

    May 20, 2022
  • پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    May 20, 2022
  • گندم کا اُمڈتا ہوا بحران 

    May 20, 2022
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • 1

    ایک اور منی بجٹ؟ عوام پر مزید معاشی بوجھ نہ ڈالا جائے 

  • 2

    بابری مسجد کے بعد اب شاہی عید گاہ  بھی بھارتی جنونیت کا شکار 

  • 3

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 4

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 5

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 1

    جمعۃ المبارک ،    18 شوال 1443ھ‘ 20  مئی 2022ء 

  • 2

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 3

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وعدۂ علی ہجویری ؒیونیورسٹی لندن میں بھی فراموش

    May 20, 2022
  • ’’دامن کو آج ان کے حریصانہ کھینچئے‘‘

    May 20, 2022
  • سابقہ حکومت، ایک متفقہ بیانیہ

    May 20, 2022
  • وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف تاریخی فیصلہ!

    May 20, 2022
  • گھبرانے والی کوئی بات نہیں

    May 20, 2022
  •  مجھے کچھ عرض کرنا ہے!

    May 20, 2022
  • وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ

    May 20, 2022
  •  آرٹیکل موجودہ گرمی کی لہر اور حکومتی اقدامات  

    May 20, 2022
  • کرسی رے کرسی !!! 

    May 20, 2022
  • پاکستان کو معاشی تباہی سے بچانا ہوگا

    May 20, 2022
  • 1

    فریش پی ایچ ڈی نوجوانوں کیلئے شروع کردہ پروگرام ناکام

  • 2

    دہشت گردی میں بھارتی ’’را‘‘ ملوث 

  • 3

     پہلا لیکچر

  • 4

    اتفاق

  • 5

    مفاد پرست سیاستدان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دین آسان ہے!

  • 2

    حکمت

  • 3

    برکاتِ ایمان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط 

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    قیام پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد 

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    اقتباس

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    ازخطبات اقبال

  • 5

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group