Waqt News
Friday | May 20, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان اور عامر لیاقت میں کیا مشترک ہے؟
  • ایلون مسک کی پرائیویٹ جیٹ میں ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنے کی تردید
  • خوراک کی شدید قلت ‘ہم بھوک سے مرنے والے ہیں‘ سری لنکن وزیراعظم
  •  پی این ایس بدر پاکستان اور ترکی کے مابین قریبی تعلقات کی بہترین مثال ہے،وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی شپ یارڈ کا دورہ ،پی این ایس بدرکی لانچنگ تقریب

کیا صدارتی نظام وقت کی ضرورت ہے ؟ 

Jan 29, 2022 7:50 AM, January 29, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کیا صدارتی نظام وقت کی ضرورت ہے ؟ 

 ٹیپو سلطان کی حکومت گرچہ مسلمانوں کیلئے تقویت کا باعث بن رہی تھی کہ ایک بہادر سورما ایک طرف تو مسلمانوں کو متحد کررہا تھا سلطنت کے اندرونی مسائل سے نبرد آزما تھا اور دوسری طرف بیرونی طاقتوں سے مفادات حاصل کرنیوالے لوگ اسکے خلاف سازشوں کا جال بن رہے تھے ٹیپو سلطان اس وقت چومکھی لڑائی لڑرہے تھے ایک لڑائی اندرونی خلفشار کی تھی دوسری لڑائی میرجعفر اور میر صادق کی سازشوں کیخلاف تھی تیسری بیرونی طاقتوں فرانسیسیوں اور سلطنت میں موجود ان کے گماشتون کیخلا ف تھی اور چوتھی لڑائی مرہٹوں کے زور کوتوڑنے کی تھی۔ عمران خان بھی چومکھی لڑ رہے ہیں ایک طرف وہ معیشت کے جام پہیے کو گردش میں لانے میں مصروف ہیں دوسری طرف غربت کا مسئلہ ان کیلئے سوہان روح بنا ہوا ہے تیسری لڑائی وہ کرپشن کے خلاف لڑ رہے ہیں اور چوتھی لڑائی اپوزیشن کیخلاف لڑرہے ہیں۔ اپوزیشن ان چارسالوں میں وہ محرکات سامنے لاچکی جس سے صاف نظر آتا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے دودھ کی نہریں بہا دیں، لوگ خوشحال تھے عمران نے حکومت میں آکر سب کچھ تہہ وبالا کردیا۔ اس پر طرہ یہ کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کیمطابق عمران خان کے د ور میں کرپشن بڑھی۔ اپوزیشن نے ریاست کے خلاف محاذ آرائی کیلئے کمر کس لی کہ بدعنوان حکومت کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھے گی۔ خیر جو جماعت سکون سے بیٹھ جائے وہ اپوزیشن نہیں رہتی لہٰذا جب تک دال میں کالا نظر آتا رہے تو معاملہ درست رہتا ہے ۔عمران خان کا قصور اتنا کہ اسکے دور میں اپوزیشن کو پوری دال کالی نظر آتی ہے مزید برآں اکیلا عمران دکھ ہزار۔ ایک کہاوت ہے کہ ایک میاں نے بیوی سے کہا کہ مہمان گھر آرہے ہیں انکے لئے کچھ پکا لینا بیوی نے کہاکہ گھر میں تو کچھ بھی نہیں ہے میاں نے کہا نیک بخت گھبراتی کیوں ہو جب مہمان آجائیں تو تم ایک دیگچا گرادینا میں پوچھوں گا کہ کہ کیا ہوا تم کہنا کہ قورمے کا دیگچا گرگیا پھر تھوڑی دیر بعد دوسرا دیگچا گرا دینا میں پوچھوں گا کیا ہوا تم کہنا چاولوں کا دیگچا گرگیا پھر میں کہوں گا کچھ بچا بھی ہے تو تم جواب دینا دال بچی ہے تو میں کہوں گا نیک بخت اب کیا ہوسکتا ہے دال ہی لے آؤ۔ مہماں آئے۔ کچھ دیر بعد کچن سے دیگچا گرنے کی آواز آئی بیوی نے کہا کہ دال کا ہی دیگچا گرگیا ہے ۔ہم نے اجتماعی مفادات کے کونڈے میں ذاتی مفادات کی کھچڑی کو اتنا پکایا کہ سسٹم نے ہی ڈلیور کرنا چھوڑ دیا ہم گزشتہ سات دہائیوں سے اس الجھن میں مبتلا ہیں کہ سسٹم کیوں ڈلیور نہیں کررہا ترقی کے ثمرات عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہے کیا وجہ ہے جمہوری تجربہ ماضی میں بھی ناکام رہا ۔ سکندر مرزا نے جمہوریت کی بساط لپیٹ کر ایوب خان کے سپرد کردی۔ نصف صدی سے زائد عرصہ گزرنے اور ٹیکنالوجی کے باوجود ہم غربت میں دھنسے چلے جارہے ہیں۔ جمہوریت احتساب کی بہترین شکل ہوتی ہے ہم کبھی بھی اپنا محاسبہ نہ کرپائے۔ غلطیاں تو ہم سے بے شمار ہوئیں ہمالیہ جتنی بڑی غلطیاں۔ بعض اوقات تو ماؤنٹ ایورسٹ جتنی بڑی غلطیوں نے براہ راسٹ سسٹم پر اثر ڈالا۔ کہاجاتا ہے کہ ایک ریاست میں جب بہت زیادہ مسائل بڑھ گئے توطے پایا کہ ان مسائل کے تدارک کیلئے قصوروار کوسزا دی جائے اب سوال یہ تھا کہ مجرم کون ہے وقت کے مدبر نے مشورہ دیا کہ جوشخص شمال کے راستے سب سے پہلے شہر میں داخل ہوگا وہ مجرم ۔اگلے دن ایک شخص اس دروازے سے داخل ہو جو انتہائی لاغر اور کمزور تھا اسکو اہلکار پکڑ کر لے گئے کہ اب مجرم پکڑا گیا اب سب ٹھیک ہوجائیگا ۔ہمارے ذاتی مفادات نے ہمیں مجرموں کی اس صف میں لاکھڑا کیا ہے کہ ہمیں قومی مفادات کا مفہوم تک بھول گیا ہے ۔ایک تجزیہ نگار نے کہا کہ نظام خود بخود نہیں چلتے بندے چلاتے ہیں اور اس وقت نظام میں اس بڑی سرجری کی ضرورت ہے کہ خود غرضی کی سیاست سے چھٹکارا ملے ۔سسٹم میں جب اجتماعی شعور کا فقدان، اقتدار کالالچ، مفادات کاحصول ، جلسے جلوس اور دھرنوں کی سیاست رہ جائے تو وہ پارلیمانی نظام نہیں اسکا چربہ رہ جاتا ہے جن ترقی یافتہ ممالک میں جمہوریت نے جڑیں مضبوط کیں وہاں الیکشن میں صرف دویاتین پارٹیاں حصہ لیتی ہیں جیتنے والی پارٹی اپنی مدت پوری کرتی ہے اور ہارنے والی پارٹی اپنی ہار کو انا کا مسئلہ بنا کر جیتنے والی پارٹی کیلئے مشکلات پیدا نہیں کرتی ۔ سیاسی اقدار کی کھیتی میں دھونس دھاندلی اور جھرلو انتخابات کے جو بیج بوئے اسکے اثرات آج ہمارے سامنے ہیں۔ کسی نے ایڈم اسمتھ سے سوال کیاکہ کیا گڈ گورننس اور پارلیمانی نظام لازم وملزوم ہیں تواس نے کہا کہ جو نظام عوام کی بقا کا سوچتا ہو چاہے جمہوری ہویا صدارتی اس پر عمل پیرا ہونا ازحد ضروری ہے ۔

حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • گندم کا اُمڈتا ہوا بحران 

    May 20, 2022
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان اور عامر لیاقت میں کیا مشترک ہے؟

    May 20, 2022 | 15:05
  • ایلون مسک کی پرائیویٹ جیٹ میں ایئرہوسٹس کو ہراساں کرنے کی ...

    May 20, 2022 | 15:04
  • خوراک کی شدید قلت ‘ہم بھوک سے مرنے والے ہیں‘ سری لنکن ...

    May 20, 2022 | 14:58
  •  پی این ایس بدر پاکستان اور ترکی کے مابین قریبی تعلقات کی ...

    May 20, 2022 | 14:23
  • وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی شپ یارڈ کا دورہ ،پی این ایس ...

    May 20, 2022 | 14:19
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے!!!!!

    May 20, 2022
  • اب تو…لے کے رہیں گے آزادی 

    May 20, 2022
  • پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    May 20, 2022
  • گندم کا اُمڈتا ہوا بحران 

    May 20, 2022
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • 1

    ایک اور منی بجٹ؟ عوام پر مزید معاشی بوجھ نہ ڈالا جائے 

  • 2

    بابری مسجد کے بعد اب شاہی عید گاہ  بھی بھارتی جنونیت کا شکار 

  • 3

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 4

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 5

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 1

    جمعۃ المبارک ،    18 شوال 1443ھ‘ 20  مئی 2022ء 

  • 2

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 3

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وعدۂ علی ہجویری ؒیونیورسٹی لندن میں بھی فراموش

    May 20, 2022
  • ’’دامن کو آج ان کے حریصانہ کھینچئے‘‘

    May 20, 2022
  • سابقہ حکومت، ایک متفقہ بیانیہ

    May 20, 2022
  • وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف تاریخی فیصلہ!

    May 20, 2022
  • گھبرانے والی کوئی بات نہیں

    May 20, 2022
  •  مجھے کچھ عرض کرنا ہے!

    May 20, 2022
  • وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ

    May 20, 2022
  •  آرٹیکل موجودہ گرمی کی لہر اور حکومتی اقدامات  

    May 20, 2022
  • کرسی رے کرسی !!! 

    May 20, 2022
  • پاکستان کو معاشی تباہی سے بچانا ہوگا

    May 20, 2022
  • 1

    فریش پی ایچ ڈی نوجوانوں کیلئے شروع کردہ پروگرام ناکام

  • 2

    دہشت گردی میں بھارتی ’’را‘‘ ملوث 

  • 3

     پہلا لیکچر

  • 4

    اتفاق

  • 5

    مفاد پرست سیاستدان

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دین آسان ہے!

  • 2

    حکمت

  • 3

    برکاتِ ایمان

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط 

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    قیام پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد 

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    اقتباس

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    ازخطبات اقبال

  • 5

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group