اقوام متحدہ(یواین)کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترس نے پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کے روزاقوام متحدہ کی ویب سائٹ پرشائع رپورٹ کےمطابق نوول کروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی ہے۔یواین سربراہ نے ٹویٹرپرکہاکہ وہ ویکسین لگوانے پرخوش قسمت اورشکرگزار ہیں،اورانہوں نے بین الاقوامی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ ویکسین کی سب کیلئے مساوی بنیادوں پر دستیابی یقینی بنائے۔انہوں نے لکھاکہ جب تک ہم سب اس عالمی وباسے محفوظ نہیں ہوتے تب تک کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے71سالہ سیکرٹری جنرل اپنی عمر کی بنیادپرویکسین لگوانے کیلئے اہل تھے۔65سال سے زائدعمروالے نیویارک کے مکین شہرمیں ویکسی نیشن کے جاری مرحلے میں شامل ہیں، جن میں سکول کے ملازمین،پہلا ردعمل دینے والے،عوامی نقل وحمل کے ملازم اورکریانہ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔اس میں کہاگیاہے کہ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدرمقام سے شہرکی بالائی جانب چند میل دوربرونکس کے اڈلائے ای سٹیون سن ہائی سکول میں ویکسین لگوائی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38