شہدادپور، ملزم مضرصحت انڈین گٹکا سمیت گرفتار
شہدادپور(نامہ نگار) ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی کی جانب سے چلائی جانے والی مہم پر ایس ایچ او تعلقہ انسپکٹر غلام مصطفی سیٹھار نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت منشیات فروش ملزم محمد سلیم کوگرفتارکر کے اس کے قبضہ سے190پڑیاں مضر صحت سفینہ انڈین گٹھکا برآمد کرلیا اورمقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او غلام مصطفی سیٹھار نے کہا کہ سماجی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے کوئی بھی کتنا بااثر کیوں نہ ہو اس کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔