پاکستان میں کوئی انتہا پسندی نہیں،اسلام کا ماننے والا دہشت گرد یا انتہا پسند نہیں ہو سکتا:فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی انتہا پسندی نہیں، ہمیں انسانیت پر درس دینے والوں کو سوچنا چاہیے وہ خود کیا کر رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، مل جل کر اسے بحرانوں سے نکالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام سے قبل لڑکیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا، اسلامی نظریئے کے خلاف دنیا میں پروپیگنڈاچل رہا ہے، مغربی میڈیا نے اسلام کا درست تشخص پیش نہیں کیا، اسلام کا ماننے والا دہشت گرد یا انتہا پسند نہیں ہو سکتا۔