نئی دہلی: کنگال بھارت کے فوجیوں کو ہٹلر مودی جنگ کی آگ میں جھونک رہے ہیں جبکہ مالی حالت اس قدر پتلی ہے کہ انہیں جنوری اور فروری تک کی تنخواہیں دینے کے لیے خزانے میں رقم نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدوں پر جنگی جنون میں مبتلا مودی کے اہلکاروں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ نوے ہزار فوجی ایسے ہیں جنہیں جنوری اور فروری کی تنخواہیں ملیں نہ ہی دیگر مراعات۔ بھارتی فوجیوں کا خزانہ خالی ہوگیا ہے اور حکومت بھی کوئی مدد کرنے پر تیار نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مودی سرکار میں یہ دوسری مرتبہ ہوا جب سرحدوں پر تعینات فوجیوں کو تنخواہیں نہیں ملیں۔ اس سے پہلے گزشتہ برس ستمبر میں بھی کچھ ایسا معاملہ درپیش تھا۔