تحریک کشمیر یورپ سوئٹز ر لینڈ نے کہا ہے کہ تحریک کشمیر یورپ کی اپیل پر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جنیوا میںاقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے ہیڈ کواٹر کے سامنے5 فروری کو تین بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا کہ آزادی کی جدو جہد میں وہ تنہا نہیں ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی بھارتی سازشوں اور ہتھکنڈوں کو بے نقاب کیا جائے گا بھارت کا مکرو اور گھناونا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ تحریک کشمیر یورپ سوئٹز ر لینڈ کے صدر چوہدری اعجاز طاہر ، جنرل سکریٹری یامین سید اور نائب صدر میاں عامر نے کہا ہے بھارت کا ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلوں پست نہیں کرسکتا چھ ماہ مسلسل کرفیوکے باجود نہتے کشمیری عوام بھارتی درندہ صفت فوج کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ کشمیر سے نکل جائے۔ انہوں کہا 5 پانچ فروری کو پوری دنیا میں کشمیریوں کے یکجہتی کا اظہار کر کے ان کی حو صلہ افزائی کی جاتی دنیا کو پیغام دیا جاتا ہے کہ بھارت ایک ظالم، قاتل اور انسانیت کا دشمن ملک ہے بھارت نام نہاد جمہوریت کے لبادے میںکشمیریوں کی نسل کشی اور دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے کشمیریوں کے جمہوری حقوق کو پامال کر رہا ہے عالمی معائدوں کی خلاف ورزیاں کے کر طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیر بھارتی تسلط کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ان مشکل اور سنگین حالات میں استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024