شاہ انس نورانی‘ شاہ اویس نورانی اورمولانا الیاس قادری سے حاجی حنیف طیب کی تعزیت
کراچی (نیوز رپورٹر) علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی مرحوم کی اہلیہ،صاحبزادہ محمدانس نورانی صدیقی،صاحبزادہ محمد اویس نورانی صدیقی کی والدہ ماجدہ اور علاوہ ازیں بانی دعوت اسلامی کی چھوٹی ہمشیرہ کے انتقال پر نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے افسوس کا اظہارکیا ۔انہوں نے مرحومین کے درجات میں بلندی ،مغفرت ،او لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ۔