جے یوپی کے دیرینہ رکن مشتاق احمدسنار انتقال کرگئے
کراچی (پ ر) جمعیت علمائے پاکستان کے دیرینہ رکن مشتاق احمد(سنار) گزشتہ روز انتقال کرگئے ،مرحوم کی نمازجنازہ قادریہ مسجد شاہ فیصل کالونی میں اداکی گئی جبکہ تدفین شاہ فیصل قبرستان میں انجام پائی ۔مشتاق احمدسنار کے انتقال پر جے یوپی رہنماجمیل احمدخان ،نسیم احمدخان غوری،علامہ رئیس احمدنوری انصاری، محمدسلیم بخاری، محمدصدیق چشتی، مشتاق صدیقی، رانازاہد احمد، محمدعلیم قادری،فہیم قادری ودیگر نے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی صدیقیؒ کے دیرینہ ساتھی اور نظام مصطفیﷺ کے متوالے تھے۔