اسلامی طرز‘افکار اوراچھے اصولوں کی پیروی میں کامیابی ہے:عون نقوی
کراچی(نیوز رپورٹر)مدرسہ مہدیہ تعلیم القرآن گلستان جوہر میں درسی وتربیتی نشست سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ اسلامی طرز‘افکار اور اچھے اصولوں کی پیروی میں کامیابی وکامرانی پوشیدہ ہے‘آج ہمارے مدارس اوراسکولوں میں قرآنی تعلیمات کے ساتھ ساتھ انبیاء کرام اوربزرگان دین کے تذکرے نہایت ضروری ہیں کیونکہ ہم مسلمان ہیں اورہمارا جینا مرنا قرآن واہلبیت رسول ﷺ کی تعلیمات وافکار پرمبنی ہونا چاہیے لہذا نیک سیرت انسان بننے کیلئے قرآن کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونا اوردین کے اصولوں سے شناسائی حاصل کرنا ہوگی تاکہ ہم اچھے انسان بنیں اوراپنی اولاد کو بھی بہترین تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی جائے تاکہ وہ معاشرے میں بہترین انسان بنیں کیونکہ انہی افکار ونظریات کے حصول اورپیروی میں نجات وکامرانی ہے۔