عقیدہ ٔ ختم نبوت کے تحفظ ودفاع کے لیے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:مفتی عطاء الرحمن
کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس احراراسلام سندھ کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی نے کہاہے کہ عقیدہ ٔ ختم نبوت کے تحفظ ودفاع کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔جناب حضور نبی کریم ﷺ خاتم النبین ہیں آپ ؐ کے بعد جو نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ کذاب ودجال توہوسکتاہے نبی نہیں ہوسکتا۔جامع مسجد الفلاح مدرسہ تحفیظ القرآن گلشن عمر حب چوکی کراچی میں ’’تحفظ ختم نبوت اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘کے عنوان سے ہونے والی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عقیدۂ ختم نبوت ہمار ا بنیادی عقیدہ ہے اس سے نوجوان نسل کو روشناس کراناعلماء کرام کی ذمہ داری ہے ۔انہوںنے کہا کہ قادیانی اور عالم کفر بڑے منظم طریقے سے ہماری نئی نسل کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں ۔اپنے مستقبل کوبچانے کے لیے عالم کفر کی ایسی منصوبہ بندیوںکے آگے بند باندھناہوگا ۔