شہید عظیم بلوچ کی یاد میں تعزیتی جلسہ 9 فروری کوہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت اتوار 9 فروری کو شہید عظیم بلوچ کی یاد میں تعزیتی اجتماع بعد نماز مغرب شام 7 بجے قباء آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔ تمام احباب کو شرکت کی عام دعوت دی گئی ہے۔