قادیانی دشمن ممالک کے ایجنٹ ہیں:علامہ مرتضیٰ خان رحمانی
کراچی(سٹی نیوز) اتحاد ملت ختم نبوتﷺ فورم کے مرکزی کنوینر و اہلحدیث رابطہ کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ سردار مرتضیٰ خان رحمانی نے کہا ہے کہ منکرین ختم نبوتﷺ( قادیانی) دشمن ملک کے حامی و ایجنٹ ہیں اور برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کو عارضی سمجھتے ہیں ان کی خفیہ سازشیں کلمہ طیبہ کے نظریے کی بنیاد پر معروض وجود میں آنے والے وطن عزیز کی بقاو سلامتی کے لئے سب سے زیادہ خطرہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمانی ہاؤس میں قادیانیوں کی اسلام و پاکستان مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین و اتحاد ملت ختم نبوت ﷺ فورم کے سنیئر ڈپٹی کنوینر اسلم خان فاروقی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی علامہ مرتضیٰ رحمانی نے کہا کہ ہمیں عقیدہ ختم نبوتﷺ کا تحفظ کرتے وقت قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں سے عوام کو آگاہ کرکے بیدار کرنا ہوگا تاکہ کوئی ناموس ختم نبوتﷺسے نہ کھیل سکے۔