شاہ احمد نورانی کی اہلیہ مزار غازیؒ کے احاطے میں سپردخاک
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قطب مدینہ علامہ ضیا الدین مدنی کی پوتی شیخ مولانا فضل الرحمٰن کی صاحبزادی مبلغ اسلام،سفیر پاکستان علامہ شاہ محمد عبدالعیم صدیقی کی بہو اور قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کی نماز جنازہ منگل کی شب حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں 10بجے شب ادا کی گئی۔نماز جنازہ ان کے چھوٹے صاحبزادے شاہ محمد اویس نورانی نے پڑھائی۔جبکہ نماز جنازہ میں ممتاز علمائ و مشائخ اور مختلف مکاتب فکر کی سیاسی،سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں مفتی منیب الرحمٰن،مفتی محمد جان نعیمی،پیر حسان حسیب الرحمٰن ،عبدالعزیز میمن ،مولانا اورنگزیب فاروقی،پیر عبدالحق بھر چونڈی،علامہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،علامہ سید عظمت علی شاہ احمدانی ،علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی،پیر میاں عبد الباقی،پروفیسر محمد احمد صدیقی،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق،محمد حسین محنتی،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،مفتی اسما عیل نورانی،وقار مہدی،راشد رباغ،حاجی محمد حنیف طیب،علامہ نسیم احمد صدیقی،مفتی عبدالعیم قادری،علامہ رضوان نقشبندی،محمد مبین لاکھانی،مولانا ابرار رحمانی،محمد ثروت اعجاز قادری،عبیداللہ قادری،مستقیم نورانی،مفتی مبارک عباسی،قاری سلیم حسین،محمد سلیم عطاری ،یعقوب عطاری،یحیی عطاری،قاری محمد عثمان،حاجی رفیق پردیسی،پرنس عبدالواجد ،نہال ہاشمی ایڈووکیٹ،قاضی احمد نورانی،بہروز سبزواری،شبیر ابو طالب ،عبداوحید یونس ،شیر محمد نورانی سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔مرحومہ کی فاتحہ سوئم 30جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر تا مغرب علامہ شاہ احمد نورانی کی رہائش گاہ بیت رضوان کلفٹن میں مرد و خواتین کیلئے عصر تا مغرب علیحدہ علیحدہ ہوگی۔