ایف الیون کے علاقے بیکاں سیداں کے متاثرین کو معاوضہ کی رقم ادا کرنے کا حکم
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے ایف الیون کے علاقے بیکاں سیداں کے متاثرین کو معاوضہ کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیاسپریم کورٹ میں ایف الیون بیکاں سیداں کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، جسٹس عمر عطا بندیال کا دوران سماعت کہناتھا کہ کمیشن نے جن متاثرین کے کلیم کی تصدیق کی سی ڈی اے وہ رقم ادا کرے یہ کیس ابھی تک ختم نہیں ہوا؟متاثرین کے وکیل نے کہایہ کیس تو 2009 سے چل رہا ہے،نیب نے بھی اس معاملے میں چھ ریفرنس دائر کیے، ہائی کورٹ نے بھی معاملے پر کمیشن تشکیل دیا کمیشن نے 92 متاثرین کے کلیم کی تصدیق کی سی ڈی اے وہ کلیم بھی ادا نہیں کر رہا، سی ڈی اے کے وکیل نے کہا نیب نے سی ڈی اے کے 25 افسروں کو گرفتار کیا،کمیشن نے تمام متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کی سفارش نہیں کمیشن نے 505 متاثرین میں سے 92 کے کلیم کی تصدیق کی جس پر جسٹس عمر عطابندیال نے کہا جن کی تصدیق ہوئی انکے تو پیسے اد ا کریں جسٹس مظہر عالم نے کہا کمیشن ہائی کورٹ نے بنایا تو متعلقہ فورم تو ہائی کورٹ ہے، سپریم کورٹ کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے پر سی ڈی اے کی درخواست نمٹا دی۔