برطانوی شہری بیرسٹرفہدملک قتل کیس میں وکیل صفائی کی استدعاپر سماعت ملتوی
اسلام آباد(نا مہ نگار)انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت نے برطانوی شہری بیرسٹرفہدملک قتل کیس میں وکیل صفائی کی استدعاپر سماعت ملتوی کردی گئی۔منگل کو سماعت کے دوران وکیل صفائی نے عدالت سے مہلت کی استدعاکی جس پر عدالت نے استدعامنظورکرتے ہوئے بغیر کاروائی سماعت6فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔