منشیات سمگلنگ کیسز سے بریت کے خلاف اپیل، چیف کمشنر،سیکرٹری داخلہ طلب
اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رْکنی بینچ نے منشیات سمگلنگ کیسز سے بریت کے خلاف اپیل پر چیف کمشنر اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو 20فروری کو ذاتی طور پر طلب کر لیا اور اسٹیٹ کونسل کی سرزنش کی۔منگل کے روز جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل دو رْکنی بینچ نے منشیات سمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی تو جسٹس محسن اختر کیانی نے طنزیہ ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اسسٹنٹ کو صرف رانا ثنا اللہ نظر آ رہا ہے کوئی لاء آفیسر موجود نہیں اسٹیٹ کو خبر تک نہیںاسلام آباد میں گزشتہ 25 سال سے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ موجود نہیںایک ڈسٹرکٹ اٹارنی گزشتہ 26 سال میں موجود ہے اسسٹنٹ اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہی ہے وفاق نے منشیات سمگلنگ کیس اپیل کے لئے ڈیڑھ سال لگائے وفاق نے منشیات کے دوسرے ایک اور کیس اپیل فائل کرنے کے لئے ڈھائی سال لگائے اسٹیٹ اپیل فائل کرنے کے لئے سالوں لگا لیتا ہے، عدالت نے اسٹیٹ کونسل کی سرزنش کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک کے لئے ملتوی کر دی۔