راولپنڈی میں بارش کے باوجود کلین اینڈگرین پاکستان کے حوالے سے سرگرمیاں جاری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی اور نواحی علاقوں میں بارش کے باوجود کلین اینڈگرین پاکستان کے حوالے سے سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ضلع راولپنڈی میں پروگرام کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ مرزا جہانگیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں ضلعی عملدرآمد کمیٹی کے اراکین کمیونٹی کی شرکت سے عوام الناس میں ماحول دوست رویوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف نوعیت کی سرگرمیاں جاری ہیںاور اب تک متعدد ایسے پروگرام کامیابی سے منعقد کئے جاچکے ہیں جن سے ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں لوگوں کو مفید معلومات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ مرزا جہانگیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈانڈیکس پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران کثیرتعداد میں پودے لگائے جائیں گے ۔جس کے لیے محکمہ جنگلات کی طرف سے وسیع پیمانے پر انتظامات کئیے جارہے ہیں اور نرسریوں میں ہزاروں کی تعداد میں پودے آگائے گئے ہیں۔