برطانیہ نے فائیو جینیٹ ورکس میں چینی کمپنی ہواوے کو محدود پیمانے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ امریکہ کی طرف سے دباو¿ تھا کہ کمپنی کو اس نظام سے باہر کر دیا جائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جو پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں نیٹ کے حساس پرزے، جو کور کہلاتے ہیں فراہم نہ کرنا بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ کمپنی اس نظام کے بیرونی حصے کے 35 فیصد تک حصے میں کام کرے گی۔ اس میں ریڈیو ماسٹ کہلانے والا حصہ بھی شامل ہے۔کمپنی جوہری اور فوجی تنصیبات کے قریب بھی کام نہیں کر سکے گی۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینِک راب نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے برطانیہ کے امریکہ اور دوسرے اتحادیوں کے ساتھ انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ہواوے کے آلات سے جاسوسی کا خطرہ ہے اور یہ کہ ہم ان ملکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکیں گے جو مواصلات کے اہم نظام میں اسے مداخلت کی اجازت دیں گے۔واضح رہے کہ امریکہ نے ہواوے پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہونے کے الزام کے تحت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024