آن لائن خریداری کرنے والے85 فیصد پاکستانی ملک میں آن لائن خریداری کی سہولیات فراہم کرنے والی معروف کمپنی ”دراز“ سے خریداری کرتے ہیں۔ آن لائن شاپنگ کے اعدادوشمار مرتب کرنے والی کمپنی ”گلوبل میئر مینٹ“ کی سٹڈی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان میں خریداری کے رحجانات میں تبدیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کسٹمرز کی بڑی تعداد مارکیٹ کی بجائے آن لائن خریداری کی سہولیات سے استفادہ کرتی ہے۔ پاکستان میں ای کامرس کے حوالہ سے کی گئی سٹڈی کے دوران کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں سے اعدادو شمار اکٹھے کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق آن لائن شاپنگ کرنے والے 96 فیصد خریدار ”دراز“ کے بارے میں اچھی طرح آگاہ ہیں جو کمپنی کی ایپ سے استفادہ کرتے ہیں۔ آن لائن خریداروں کی بڑی تعداد کمپنی کی ایپ سے خریداری کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں اور صارفین اوسطاً ایک ماہ کے دوران پانچ مرتبہ کمپنی کی ایپ وزٹ کرتے ہیں تاہم خواتین خریداروں کا یہ تناسب مردوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے اور خواتین صارف ایک ماہ کے دوران اوسطاً 6.6 بار ایپ وزٹ کرتی ہیں جبکہ مردوں کی ماہانہ شرح 4.1 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق صارفین کی زیادہ تعداد ملبوسات ‘ بجلی کے آلات اور دیگر سامان کی آن لائن خریداری کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آن لائن خریداری کرنے والے 68 فیصد صارفین نے کم از کم ایک مرتبہ دراز سے خریداری کی ہے جبکہ آن لائن خریداری کرنے والے صارفین کا 85 فیصد حاصہ دراز سے خریداری کو ترجیح دیتا ہے۔ دراز پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عمار حسن نے کہا ہے کہ رپورٹ سے ہمیں مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے میں آسانی ہوگی اور کمپنی اپنے صارفین کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024