گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے،محکمہ زراعت
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)گندم ہمارے ملک کی اہم فصل ہے،بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیاد پر پورا کرنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی گنجائش موجود ہے،گندم کی فی ایکڑبہتر پیداوار میں زمین کی تیاری، اچھے بیج و قسم کا انتخاب، متوازن کھاد، بروقت کاشت اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کے ساتھ ساتھ گندم کی بیماریوں کے انسداد کی بھی بہت اہمیت ہے،پچھلے برس گندم کی پیداوار میں کمی کی وجوہات میں کنگی یا رسٹ کی بیماری شامل ہے۔