جہلم:جہلم میں چار روز قبل ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے،پولیس نے جدید طریقہ تفتیش سے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ چار روز قبل جہلم کے علاقے دینہ میں پیش آیا تھا، جہاں پولیس نے واقعے کی جدید طریقہ تفتیش سے اس اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق حمزہ نامی لڑکے نے موبائل فون کے تنازعے پر اپنے دوست زبیر کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلایا اورحمزہ کو گولی مار کر اس کی لاش ویران جگہ پر پھینک دی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید پہلوؤں پر بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔