روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ وفد نے دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی ہے۔شام کے امور میں روسی صدر کے مشیر الیگزینڈر لاورنتیف نے اس وفد کی سربراہی کی، شامی صدر سے ملاقات کر کے حلب اور ادلب کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں روسی وفد اور شام کے صدر نے شام سے دہشتگردوں کو اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ بشار الاسد اور روسی وفد نے شام میں سیاسی عمل کا جائزہ لیا اور ہرطرح کی بیرونی مداخلت اور بعض فریقوں کی سیاست بازی سے دور رہتے ہوئے آئین کی بنیادی کمیٹی کی سرگرمیوں پر تاکید کی۔شام میں آئین سازکمیٹی کی تشکیل کی تجویز پہلی بار شام کے لئے نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ شام کی نیشنل ڈائیلاگ کانگریس کا اجلاس جنوری 2018ءکو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38