مصر میں بیٹی کو ٹرین سے بچانے کے لیے جان پر کھیل جانے والے باپ پر ریلوے نے جرمانہ عائد کیا ہے۔مصری میڈیا کے مطابق مصری ریلوے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کے بعد بچی کے باپ پر50 مصری پاﺅنڈ جرمانہ کردیا۔مصری کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا مصری شہری نے یہ حرکت کرکے نہ صرف یہ کہ اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرات سے دوچار کردیا۔’اسے مال گاڑی والے پلیٹ فارم سے مسافر ٹرین کے پلیٹ فارم جانے کے لیے انڈر پاس استعمال کرنا چاہئے تھا۔ اس کے بجائے مال گاڑی کے نیچے سے گزر کر مسافر ٹرین تک پہنچا۔ریلوے سٹیشن پر ٹرین پلیٹ فارم پر آنے ہی والی تھی کہ اچانک ایک بچی پلیٹ فارم سے ریلوے لائن کے قریب جاگری۔ والد نے یہ منظر دیکھ کر اپنی بیٹی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے ریلوے لائن پر چھلانگ لگادی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38