تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کا آفیشل گانا "تیار ہیں” لانچ کردیا گیا۔
پی ایس ایل کے آفیشل ترانے "تیار ہیں”کے لانچ کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں کرکٹرز اور بورڈ حکام بھی شریک تھے۔
پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے کو گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے گایا ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبارخان اورکمال خان نے کی ہے۔ ترانے کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
گانے کی ویڈیو میں قومی کرکٹرز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی جلوہ گر ہوئے۔