قراقرم یونیورسٹی بوائز ہاسٹل، اسپورٹس جمنازیم کی تعمیر جلدشروع کریگی
اسلام آباد(نا مہ نگار)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مین کیمپس میں بوائز ہاسٹل اور اسپورٹس جمنازیم کے تعمیراتی کام کاآغاز بہت جلد کرے گا۔اس حوالے سے پراجیکٹ کے کنسلٹنٹایم ایس وادان اور MAK انجینئرنگ سروسز JV کے ساتھ میٹنگ میں پروجیکٹ کے ڈیزائن کا جائزہ لیا گیا۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے اہم اجلاس کی صدارت کی جبکہ پرنسپل آرکیٹیکٹ ARC طاہر خٹک اور ان کی ٹیم کے آئی یو کی لیزان آفس اسلام آباد میں منعقد اجلاس میںموجود تھے اور قراقرم یونیورسٹی مین کیمپس گلگت سے PD ورکس انجینئرشبیر حسین ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔