بھارت دہشتگردوں کی مالی و سیاسی امداد کررہاہے، حامد موسوی
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست کھلم کھلا دہشت گردوں کی مالی و سیاسی امداد کررہی ہے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے،اسلامی نظریاتی کونسل مسلمہ و متفقہ عقائد سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے شیعہ سنی احادیث متفق ہیں کہ آل نبی کے بغیر درود نامکمل ہے،امریکی اہلکار پاکستان کے وائسرائے نہ بنیں حکمران سیاستدان امریکہ کے تلے نہ لگتے تو معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جرات نہ ہوتی ،،سی پیک منصوبہ امریکہ اور اسکے پٹھوؤں کے دماغ کا کینسر بن چکا ہے،پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانا بھارتی سازش تھی دانشمندی کا تقاضہ یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ہر ہر شق پر عمل کروایا جائے، کالعدم جماعتیں نام بدل کر نظریاتی کونسل متحدہ علماء بورڈ امن کمیٹیوں میں شامل ہو چکی ہیںجو کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں ،حضرت فاطمہ زہرا ؑسورہ کوثر کی تفسیر ہیں وجود فاطمہ ؑسے طبقہ نسواں کو عظمت و حرمت عطا ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ عزائے فاطمیہ ؑآرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔