اسلام نے خاتون جنت کے وجودِ سے عورت کی عظمت کو اجاگر کیا،خانم قمرزہرا
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)انجمن دختران اسلام، ام البنین ڈبلیو ایف ، سکینہ جنریشن اور گرلز گائیڈ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضی ٰ اسلام آباد میںمنگل کو عالمی عشرہ عزائے فاطمیہؑ کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے خطیبہ خانم قمرزہرافاضلہ قم نے کہا کہ اسوہ بتول ؐ دنیا بھر کی خواتین کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ رسول خداؐ کی پیاری دختر خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا حقوق نسواں کیلئے ڈٹ جانے کا درس ہر دور میں کامیابی و سرخروئی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ننگ و عار اور ذلت کی علامت سمجھی جانیوالی عورت کو وجود جناب فاطمہ زہرا ؐ سے عظمت و رفعت کی معراج عطا ہوئی،شذرہ بتول موسوی، عتیقہ ذوالکفل ، تطہیر زہرانے بھی خطاب کیا، اختتام مجلس پرماتمداری ہوئی ۔