ڈپٹی کمشنر قصورکی خدمت میں
میں DCO صاحب قصور کی توجہ دھنپت روڈ قصور سے نفیس کالونی کی طرف جانے والی سڑک کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ سابقہ دور حکومت میں بہترین اور صاف ستھری رسنے والی سڑک اس وقت گوبر سے بھری ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ وہاں پر کچرا پھینکنے کی وجہ سے تعفن پھیلا رہتا ہے۔ وقتاً فوقتاً اُسی کچرے کو آگ بھی لگا دی جاتی ہے جس وجہ سے پورے علاقہ میں بدبو پھیل جاتی ہے اور سانس لینا بھی مشکل ہوتا ہے۔ کچرے کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ بھینسیں کھلی پھرتی رہتی ہیں۔ اس وجہ سے عورتوں اور بچوں کا وہاں سے گزرنا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔ اس لیے استدعا ہے کہ مناسب قدم اٹھا کر علاقہ مکینوں کو بدبو، تعفن سے نجات اور بچوں عورتوں کو محفوظ راستہ مہیا کیا جائے۔ (بلال اشرف قصور)