کشمیرمیں بھارتی مظالم
مکرمی! مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیری نوجوانوں پر بیہمانہ تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ مہینوں میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے نو، دس سال سے پندرہ، سولہ سال عمر تک کے جن بچوں کو گرفتار کر کے بھارتی جیلوں میں منتقل کر دیا تھا ان کے حوالے سے والدین کو کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ان بچوں کی تعداد ڈھائی سو سے زائد ہے۔ یہ بالکل اسرائیلی فوج کا طریقہ کار ہے جو آئے روز ماں باپ کے سامنے ان کے چھوٹے بچوں کو زبردستی پکڑ کر لے جاتے ہیں جس کا مقصد ان فلسطینی ماں باپ کو شدید ترین ذہنی اذیت میں مبتلا کرنا ہے یہی طریقہ کار جو یقینا بے حد قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ بھارت فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اختیار کر رکھا ہے ۔ (آویز بٹ ۔ لاہور)