سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں جبکہ مداحوں کو ان کی بیٹی کی پہلی جھلک کا بے صبری سے انتظار ہے۔ سرفرازاحمد کے یہاں بیٹی کی ولادت گزشتہ صبح ہوئی جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ ماں اور بیٹی دونوں خیریت سے ہیں، نام ابھی تجویز نہیں کیا گیا، اہلخانہ سے مشاورت کے بعد نام رکھ دیا جائے گا۔ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں سرفراز احمد کے بیٹے نے بہن کو گود میں اٹھا رکھا ہے ۔