میچ کا اختتام اچھا کرنے پہ توجہ دے رہے ہیں: عالیہ ریاض
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ میچ کا آغاز اچھا کرتے ہیں لیکن اختتام اچھا نہیں کرپاتے ہیں، اس وقت اسی پر کام کررہے ہیں اور توجہ دے رہے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ کے لیے کافی پرجوش ہیں حالانکہ اس سے قبل بھی وہ تین ورلڈ کپ کھیل چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پریکٹس میچز اچھے ہوئے ہیں جس میں نائٹ میچز بھی شامل ہیں۔ کیمپ میں بہترین تیاری کی ہے، پاوور ہٹنگ پر کام کر رہے ہیں اور بہتری کے لیے سیمنٹ پچز بھی پریکٹس کی ہے۔ ورلڈ کپ کی ذمہ داری ہے اور ساتھ ہی پریشر بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کامیبینشن اچھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں میچ ٹو میچ جائیں گے۔ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں مقابلے کی فضا بڑھ رہی ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل سیریز اور پریکٹس میچز بھی ہیں جس سے میگا ایونٹ میں فائدہ ہوگا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی انعم امین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کوشش ہوگی کہ اچھا پرفارم کروں۔ نائٹ میچز کے لیے پریکٹس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکتِ کے لیے کافی پرجوش ہوں اور میگا ایونٹ میں میچ ٹو میچ جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ ثنا میر کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں ان کی کمی محسوس ہوگی لیکن انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز کا ہے۔ انعم امین نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ نئے بال کے ساتھ وکٹیں حاصل کروں۔