ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو پشاور سے کراچی تک سفرصرف آٹھ گھنٹے میں طے کرنے میں مدد ملے گی۔
نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاروباری منصوبہ تیار کیاگیا ہے اور چوبیس نئی گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔
ریلوے کے وزیرنے کہاکہ چین کی مدد سے ایم ایل ون کے تحت نئی ریلوے لائن باآسانی بچھائی جائے گی۔